اترپردیش اینٹ نرماتا کمیٹی کے صدر اتل کمار سنگھ نے حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اینٹ بھٹوں پر الگ سے جی ایس ٹی نافذ کرنے کی پالیسی میں فوری طور پر تبدیلی نہیں لائی گئی تو پھر اس کا نقصان عوام کو اٹھانا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ وہ اینٹ بنانے والوں کو صرف ٹیکس دہندہ نہ سمجھے۔
بارہ بنکی میں اترپردیش اینٹ نرماتا کمیٹی کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلع کے تمام بھٹا مالکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر اتل کمار سنگھ نے کہا کہ لکھنؤ میں منعقدہ جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس میں اینٹ بھٹوں پر 6 فیصد الگ سے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ انہوں نے اسے ’یہ ون نیشن ون ٹیکس‘ کے برعکس قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلہ سے اینٹ بھٹا مالکان پر 7 تا 8 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔