اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی: نابینا موذن کی آواز کا قائل ہے پورا شہر - خوش ہیں اور خدا کا شکر گزار ہیں

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی شہر کے محلہ بیگم گنج میں واقع شاہی مسجد میں نابینا موذن منیراحمد گزشتہ 53 برسوں موذن کے فرائض انجام دے رہے ہیں ان کی آواز کے قائل پورا شہر ہیں۔

barabanki-blind-muezzin-voice-is-admirable-for-every-one
barabanki-blind-muezzin-voice-is-admirable-for-every-one

By

Published : Mar 18, 2021, 10:40 PM IST

Updated : Mar 19, 2021, 3:02 PM IST

بیگم گنج میں واقع شاہی مسجد کے موذن منیر احمد پیدائشی نابینا ہونے کے باوجود انہیں کوئی شکوہ نہیں ہے۔ ان کا خیال یہ فیصلہ اللہ تعالی کا ہے اور مالک کے فیصلے پر شکوہ کیسا۔ بینائی سے محرومی کے باوجود منیر احمد تمام تر ذمہ داریاں بغیر کسی مدد کے خود انجام دیتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ منیر احمد کی آواز میں خدا نے ایک کشش بخشی ہے جو سننے والوں کو دلی سکون بخشتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہر کے تمام لوگ ان کی آواز کے قائل ہیں۔

ویڈیو
واضح ہو کہ منیر احمد نے گذشتہ 53 برسوں سے شاہی مسجد میں موذن کے فرائض انجام دے رہے ہیں، سنہ 1968 سے اب تک منیر احمد خانہ خدا کی خدمت کررہے ہیں اور موجودہ وقت میں ایک مثالی کردار ادا کررہے ہیں جو اکثر یہ شکوہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ انہیں محرومی کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں لگا۔

منیر احمد کا گھر مسجد کے پیچھے گلی میں ہے۔ وہ ہر نماز میں اپنے گھر سے مسجد تک بغیر کسی مدد کے خود آتے ہیں۔ 15-19 زینے چڑھ کر وہ مسجد میں داخل ہوتے ہیں۔ وضو کرتے ہیں اور تمام دروازے و لائیٹس خود آن کرکے اذان دیتے ہیں۔

منیر احمد کو گھر سے مسجد تک کا جغرافیہ کچھ اس طرح ذہن نشیں ہیں کے اچانک دینے والے یہ محسوس نہیں کر پائیں گے کہ منیر احمد آنکھ کی بینائی سے محروم ہے۔ منیر احمد خدا کی جانب سے انسان کو دی جانے والی سب سے بڑی نعمت آنکھ سے محرومی کے باوجود انہیں نہ کوئی پچھتاوا ہے اور نہ ہی کوئی شکوہ۔ وہ ہر حال میں خوش ہیں اور خدا کا شکر گزار ہیں۔'

Last Updated : Mar 19, 2021, 3:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details