ضلع بارہ بنکی میں کووڈ 19 کے مریضوں میں کمی درج ہونے کے ساتھ ویکٹر اور مچھر سے پیدا ہونے والے امراض کے پیش نظر انتظامیہ مستعد ہو گئی ہے۔ ڈینگو اور جاپانیز انسیفلائیٹس سمیت تمام امراض پر قابو پانے کے لئے محکمہ صحت اور انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ ان امراض کے پیش نظر کیے گئے انتظامات کی نگرانی کے ساتھ ہر روز فیڈ بیک لیا جا رہا ہے۔
سی ایم او بی کے ایس چوہان نے بتایا کہ مذکورہ تمام امراض کے پیش نظر تمام ہسپتالوں، سی ایچ سی اور پی ایچ سی کو مسلسل ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔