پولیس کے مطابق گزشتہ رات اطلاع ملی تھی کہ دریہ باد کا رامو ورما جس کی پولیس کو لمبے وقفے سے تلاش تھی۔ وہ شہر کوتوالی حلقے کے حیدرگڑھ روڈ پر کسی واردات کو انجام دینے جا رہا تھا۔ پولیس نے اس پر ناکہ بندی کی اور چوپلا پل کے پاس اسکوٹی پر سوار رامو ورما اور اس کے ساتھی کو چیکنگ کے لیے شک کی بنا پر روکا گیا تو اس نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ جواب میں پولیس نے بھی فائیرنگ کی، جس میں رامو ورما زخمی ہو گیا۔
بارہ بنکی : پولیس تصادم میں 25 ہزار کا انعامی بدمعاش گرفتار
ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں گزشتہ رات پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان ہوئے تصادم میں 25 ہزار کا انعامی بدمعاش زخمی ہو گیا ہے جبکہ اس کا دوسرا ساتھی اندھیرے اور جھاڑیوں کا فائدہ اٹھاکر فرار ہو گیا۔ دونوں بدمعاش لمبے وقت سے پولیس کی رڈار پر تھے۔ یہ دونوں کسی واردات کو انجام دینے کی فراق میں تھے۔
بارہ بنکی
رامو کو ضلع ہسپتال لایا گیا، جہاں سے اسے لکھنؤ کے لیے ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق رامو ورما پر متعدد مقدمے ہیں۔ اس کا 2002 میں پولیس سے تصادم ہوا تھا۔ رامو پر 25 ہزار کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔