اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہاتھرس سانحہ: 'پولیس اور انتظامیہ کا رویہ درست نہیں'

بی جے پی سے بارہ بنکی کے رکن اسمبلی اوپیندر سنگھ راوت نے کہا کہ 'ہاتھرس سانحہ کے تعلق سے پولیس اور انتظامیہ کا رویہ درست نہیں تھا تاہم حکومت کی جانب سے کی جانے والی کاروائی اطمینان بخش ہے'۔

bara banki mla upindera singh rawat
بی جے پی سے بارہ بنکی کے رکن اسمبلی اوپیندر سنگھ راوت

By

Published : Oct 3, 2020, 7:16 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں جنسی زیادتی کے بعد قتل کے وارادت سے پسماندہ طبقے کی جانب سے موجودہ حکومت کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرنا واجب ہے۔

بی جے پی سے بارہ بنکی کے رکن اسمبلی اوپیندر سنگھ راوت

بی جے پی سے بارہ بنکی کے رکن اسمبلی نے کہا کہ دلت کنبے کے ساتھ جو سانحہ پیش آیا ہے، اس سے لازمی ہے کہ اس طبقے کے لوگوں میں غصہ ہے، لیکن حکومت نے جس طرح سے کاروائی کی ہے، وہ اطمئنان بخش ہے، انہوں نے ہاتھرس معاملے میں انتظامیہ کی غلطی کو بھی تسلیم کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اوپیندر راوت نے متاثرہ کے گاؤں میں میڈیا کے جانے پر عائد کی گئی پابندی کو بھی غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو اگر متاثرہ کے گاؤں میں جانے کی اجازت دی جاتی تو اس سے متعدد قسم کے انکشافات ہوتے اور وہ چیز تحقیق میں معاون بھی ثابت ہوسکتی تھی۔

اس معاملے پر اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ کی جا رہی مخالفت کو بھی انہوں نے غلط نہیں کہا بلکہ کہا کہ اپوزیشن کا کام ہی مسائل کو اٹھانا ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details