اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہرائچ: ممنوعہ اشیاء برآمد، دو گرفتار - مقدمہ درج

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں ہند - نیپال سرحد پر دو افراد سے لاکھوں روپے مالیت کی ممنوعہ اشیاء برآمد کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

بہرائچ: ممنوعہ اشیاء برآمد، دو گرفتار
بہرائچ: ممنوعہ اشیاء برآمد، دو گرفتار

By

Published : Aug 24, 2020, 7:09 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بہرائچ میں ہند - نیپال سرحد کے روپئی ڈیہا بارڈر واقع بی او پی پر آرمس بارڈر فورس کے جوانوں نے دو شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 70لاکھ 90ہزا روپئے کی ممنوعہ اشیاء بر آمد کی ہیں۔

آرمس بارڈر فورس 42ویں واہنی کے کمانڈنٹ پروین کمار نے پیر کو بتایا کہ خفیہ اطلاع کے مطابق بتائے گئے مقام پر ٹیم نے گھیرا بندی کر کے دو افراد کو روک کر ان کی تلاشی لئے جانے پر ان کے قبضے سے دو کلو گرام 230گرام چرس، دو بارا سنگھا کی سینگ، دو 12بور کے کٹے و چار کارتوس بر آمد کئے۔

گرفتار کئے گئے ملزمین اور ان کے قبضے سے برآمد مال کے ساتھ آگے کی کارروائی کے لئے روپئی ڈیہا پولیس کو سونپ دیا گیا ہے۔ پکڑے گئے ملزمین کی شناخت قمرالدین ولد حشمت خان، معین الدین ولد ولی محمد کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں بہرائچ کے ہی رہنے والے ہیں۔

اس معاملے میں روپئی ڈیہا تھانے میں مقدمہ درج کرکے ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details