متنازع شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج پر قابو پانے کے لیے اترپردیش کی حکومت نے ریاست بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے جبکہ مسلم اکثریتی علاقے میں انٹرنیٹ خدمات معطل اور ہائی الرٹ جاری ہے۔
مسلم اکثریتی علاقے میں ہائی الرٹ: بہرائچ میں حالات پرامن بہرائچ انتظامیہ نے جمعہ کے پیش نظر ضلع بھر میں کسی بھی طرح کے احتجاج کو روک نے کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے تھے، اور حساس علاقے میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔
سکیورٹی بندو بست کا معائنہ خود پولیس کمشنر و ڈی آئی جی نے گذشتہ روز لیا اور ضلع کے اعلی افسران کو مختلف ہدایت بھی دی۔ ہدایات کے پیش نظر پولیس نے شہر کی جانب آنے والی شاہراہوں پر بیرایکیٹ لگایا گیا۔
پولیس کے اعلی افسران نے جاری ایک بیان میں کہا کہ' بہرائچ میں حالات پر امن رہے کہیں سے کوئی کشیدگی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ مزید کہیں سے کوئی احتجاج کی خبر بھی موصول نہیں ہوئی ہے۔'
لوگوں کے مطابق پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی اور احتجاج کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کامیاب رہی اور لوگوں کو احتجاج کرنے نہیں دیا گیا'۔