اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہرائچ: پولیس پر نابالغ کو پیٹنے کا الزام - نابالغ بچے پر تھرڈ ڈگری استعمال

بچے کے جسم پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ انصاف کے لیے نابالغ ضلع پولیس کپتان کے دروازے پر پہنچا ہے۔ ایس پی شہر نے جانچ کے حکم دیے ہیں۔

پولیس پر نابالغ کو پیٹنے کا الزام
پولیس پر نابالغ کو پیٹنے کا الزام

By

Published : Jun 24, 2020, 8:32 PM IST

اتر پردیش کے ضلع بہرائچ کے تحت تھانہ جرول روڈ کی پولیس پر ایک نابالغ بچے پر تھرڈ ڈگری استعمال کرنے کا الزام ہے۔ الزام ہے کہ اس نابالغ بچے نے موبائل چرایا ہے۔ بچے کے جسم پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ انصاف کے لیے نابالغ ضلع پولیس کپتان کے دروازے پر پہنچا ہے۔ ایس پی شہر نے جانچ کے حکم دیے ہیں۔

پولیس پر نابالغ کو پیٹنے کا الزام

معاملہ بہرائچ کے تھانہ جرول روڈ علاقے کا ہے جہاں موبائل چوری کے الزام میں تھانہ انچارج ہرش وردھن سنگھ نے ایک 15 سالہ نابالغ بچہ آکاش کو حراست میں لے لیا۔ اکاش کے مطابق اس سے پوچھ تاچھ کر رہے تھے اور اکاش موبائل کی چوری کے الزام کو انکار کرتا رہا، جس سے ناراض انچارج نے اسے پٹہ سے پیٹنا شروع کر دیا۔ اس کی پٹائی کا ثبوت خود اس کی پیٹھ ہے، جس پر آئی چوٹوں کے نسان اس کی گواہی دے رہے ہیں۔

آکاش نے مزید بتایا کہ انسپکٹر نے اسے ایک ستون سے باندھ کر پٹہ سے مار مار کر زبردستی چوری قبول کرنے کے لئے دباؤ بنایا۔ متاثرہ نابالغ نے ایس پی سٹی اجے پرتاپ کے سامنے پیش ہو کر اپنے اوپر ہوئے زیادتی کی شکایت کی اور پولیس افسر جرول روڈ ہرشوردھن سنگھ کے خلاف 10،000 روپے رشوت مانگنے کا بھی الزامات لگائے۔ 10 ہزار روپیہ نہ دینے پر مقدمہ درج کر کے اسے جیل بھیجنے کی دھمکی دینے کا بھی الزام متاثرہ نے لگایا۔

نابالغ لڑکا تھانہ جرول روڈ کے گاؤں سورجی پوروا کا رہائشی ہے اور وہ موٹر سائیکل کی دکان پر کام سیکھتا ہے، ایس پی سٹی نے پورے معاملے کی جانچ کا حکم جاری کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details