سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گوپیندر سنگھ نے منگل کو یہاں بتایا کہ ضلع میں غیر قانون شراب کی فروخت اور اسمگلنگ پر روک لگانے کے مقصد سے چلائے جارہی مہم کے تحت کوتوالی پولیس نے نواڑا پولیس چیک پوسٹ کے نزدیک ٹریکٹر۔ٹرالی اور کار سوار غازی آبا باشندہ راہل ،رویندرساکن سونی پت ہریانہ کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے 195 پیٹی دیسی شراب اور انگریزی شراب برآمد کی گئی ہے۔
باغپت: 14 لاکھ کی شراب برآمد، 4 گرفتار - سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گوپیندر سنگھ
اترپردیش کے ضلع باغپت میں پولیس نے مختلف مقامات پر چیکنگ کے دوران چار اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 196 شراب کی پیٹیاں برآمد کی جس کی قیمت تقریبا 14 لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے۔
باغپت:14 لاکھ کی شراب برآمد، 4 گرفتار
انہوں نے بتایا اس کے علاوہ سنگھاولی اہیر پولیس نے بڑھ سینی چوراہا قصبہ امیر نگر سرائے سے معین الدین کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 45 شیشی شراب برآمد کی ہے۔ اس کے علاوہ چاندی نگر پولیس نے چیکنگ کےد ورا ن کھٹہ پرہلاد پور گاؤں کے جنگل سے سشیل کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے قبضے سے 32 شیشی شراب برآمد کی گئی ہے۔ گرفتارملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 4:18 AM IST