اردو

urdu

ETV Bharat / city

بدایوں: شاہراہ کے خستہ ہونے سے عوام کو پریشانی - وزیر مملکت

اترپردیش کے بدایوں ضلع میں شاہراہ کے بہتر نہیں ہونے سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اس علاقے اکثر اسمبلی حلقے پر بی جے پی رہنماؤں کا قبضہ ہے لیکن شاہراہ کی حالت خستہ ہے۔ اس کا اسمبلی انتخابات پر اثر پڑے گا۔

Badaun: Dilapidated highway awaits repair
Badaun: Dilapidated highway awaits repair

By

Published : Oct 15, 2021, 1:46 PM IST

بدایوں: اترپردیش کے ضلع بدایوں میں ترقی کے نام پر عوام کو اس قدر بے وقوف بنایا گیا ہے کہ وہاں کے سب سے اہم شاہراہ پر جگہ جگہ گڑھے ہو گئے ہیں اور حادثے کے منتظر ہے۔ بدایوں میں یوں کل 6 اسمبلی سیٹوں میں سے بی جے پی کے 5 رکن اسمبلی ہیں۔ جن میں سے ایک وزیر مملکت ہیں۔ ساتھ ہی یہاں پارلیمانی سیٹ پر بھی بی جے پی کا قبضۃ ہے لیکن ترقی سے کوسوں دور ہیں۔

ویڈیو دیکھیے


بدایوں منڈی سمتیی کے رہم راستے جو متھرا، کاسگنج، مرادآباد اور بریلی کے لیے راستوں تک ملتا ہے، بارش کے موسم میں تھوڑی سی بارش ہونے سے پانی جمع ہوجاتا ہے، جس سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


مقامی راہگیر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس راستے کی خستہ حالی کی وجہ سے راہگیروں کو بہت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کبھی کبھی بڑا حادثہ ہوجاتا ہے۔
مقامی لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ شاہراہ کے خراب ہونے کا اثر آئندہ 2022 کے اسمبلی انتخابات میں یقینی طور پر پڑے گا۔


واضح رہے کہ یہ شاہراہ گزشتہ کئی سالوں سے ٹوٹی ہے، کئی بار بی جے پی کے رہنما یہاں سے جیت درج کرتے ہیں لیکن اس طرف دھیان نہیں دیا گیا جس سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details