اترپردیش کے ضلع بدایوں میں ایک عجیب وغریب معاملہ سامنے آیا ہے،گاؤں میں تعینات سکریٹری نے ایک ہی گاؤں کے سات زندہ افراد کو مردہ قراردےدیا ہے ۔
مردہ قرار دیئے گئے ساتوں افراد ضلع مجسٹریٹ دفتر پہنچے اور اپنے زندہ ہونے کی ثبوت فراہم کئے۔
اطلاع کے مطابق بدھ کو ڈی ایم دفتر میں بلاک سلارپور گرام پنچایت حسین پور کروتیا کے کچھ لوگ اپنی فریاد لے کر ڈی ایم سے ملنے پہنچے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے گاؤں میں تعینات سکریٹری نوین کمار مہیشوری نے تصدتق کے دوران سرکاری ریکارڈ میں گاؤں کے 7 لوگوں کو مردہ دکھادیا ہے، جس سے ان کی ضعیفی پنشن آنی بند ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کو اس بات کا پتہ تب چلا جب انہوں نے پنشن نہ آنے پر اس کی جانکاری حاصل کی، انہیں پتہ چلا کہ انہیں ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیاگیا ہے جبکہ وہ ساتوں ابھی زندہ ہیں۔