بابری مسجد شہادت کی 27 ویں برسی پر ریاست اترپردیش کے رامپور میں واقع جامع مسجد کے امام مفتی محبوب علی نے خطبہ جمعہ کے دوران مسلمانوں سے متحد ہونے پر زور دیا۔
انہوں نے مسلمانوں کی موجودہ صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت سے دوری کی وجہ سے مسلمانوں میں دشمنوں کا خوف طاری ہو گیا ہے۔
آج ملک بھر میں مسلمانوں نے بابری مسجد کی شہادت کی برسی پر اپنے اپنے طور پر احتجاج کرکے غم و غصہ کا اظہار کیا۔ وہیں رامپور کی تاریخی جامع مسجد میں خطبہ جمعہ کے دوران امام مفتی محبوب علی نے بابری مسجد کا نام لیے بغیر مسلمانوں سے متحد ہونے اور ایمان کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان اپنے دین پر عمل نہیں کریں گے تو دشمنان دین کا خوف ان کے دلوں پر طاری ہو جائے گا۔