چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر اے کے مشرا نے بتایا کہ موصولہ رپورٹ کے مطابق 19 نئے افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ جمعرات تک 14 متاثرین کی تصدیق کے بعد 2 گھنٹوں میں 33 نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔
اعظم گڑھ: 24 گھنٹوں میں کورونا کے 33 نئے مریض - سینیٹائزر کااستعمال
اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 33 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد 88 ہوگئی۔
اعظم گڑھ:24 گھنٹوں میں کورونا کے 33 نئے مریض
انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد 88 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 9 مریض صحتیاب ہوکر گھر جا چکے ہیں جبکہ دو متاثرین کی موت ہوچکی ہے جبکہ اس وقت 77 متاثرین کا علاج جاری ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ گھبرائیں نہیں اور انفیکشن سے بچنے کے لیے سماجی فاصلہ کے ساتھ ماسک کا استعمال کریں نیز صابن سے ہاتھ دھونا اور سینیٹائزر کا استعمال، اپنے آس پاس صفائی کا خصوصی دھیان دینا وغیرہ چیزوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔