سماج وادی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ رام پور کی اے ڈی جے 9 عدالت نے جیل شفٹ سے متعلق فیصلہ سنایا۔ اعظم خان اور عبداللہ اعظم سیتا پور جیل میں رہیں گے۔ اسی کے ساتھ ہی انتظامیہ تزئین فاطمہ کو جیل منتقل کرنے کے بارے میں فیصلہ لے سکتی ہے۔
اعظم خان سیتا پور جیل میں رہیں گے سرکاری وکیل رام اوتار سینی نے بتایا کہ اے ڈی جے 9 میں کوالٹی بار کیس میں تزئین فاطمہ، عبداللہ اعظم اور اعظم خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہونی تھی۔ اس معاملے میں آج سماعت نہیں ہو سکی۔ اب ضمانت کے معاملے میں سماعت جمعرات کو ہوگی۔
اس کے علاوہ اعظم خان کے وکیل نے رام پور جیل سے شفٹ ہونے کے معاملے میں بھی اعتراض کیا تھا۔ بحث کے بعد عدالت نے ان کا اعتراض مسترد کردیا۔ اس حکم کے بعد اعظم خان اور عبداللہ اعظم کو وہاں رکھنے کا فیصلہ دیا ہے۔ تزئین فاطمہ کے بارے میں فیصلہ انتظامیہ پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
سرکاری وکیل رام اوتار سینی نے بتایا کہ جمعرات کو کچھ معاملات شروع کردیے گئے ہیں، لیکن اعظم خان کی پیشی کی تاریخ 13 مارچ ہے۔ دشمن کی املاک کے معاملے میں ضمانت کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے جس پر 7 مارچ کو سماعت ہونی ہے۔