اردو

urdu

ETV Bharat / city

اعظم خان جیل میں بھی رکھ رہے ہیں روزہ - اعظم خان جیل میں بھی رکھ رہے ہیں روزہ

ریاست اترپردیش کے ضلع سیتاپور کے ڈسٹرکٹ جیل میں رکن پارلیمان اعظم خان سمیت 200 افراد روزہ رکھ رہےہیں۔جیل انتظامیہ ان تمام کے لئے سحری و افطاری کا انتظام کر رہی ہے۔

اعظم خان جیل میں بھی رکھ رہے ہیں روزہ
اعظم خان جیل میں بھی رکھ رہے ہیں روزہ

By

Published : May 3, 2020, 1:06 PM IST

رام پور کے رکن پارلیمان اعظم خاں سیتا پور جیل میں رمضان المبارک ماہ میں اپنے حامیوں کے ساتھ روزہ رکھ رہے ہیں۔

آپ کو بتادیں کہ مسلم مذہب میں رمضان کا مہینہ عبادت کے لیے کافی اہم سمجھا جاتا ہے۔ لہذا جیل میں بند قیدی بھی اللہ کو راضی کرکے اپنے گناہوں کی معافی کے لیے روزہ رکھتے ہیں۔

لاک ڈاؤن فی الحال کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے نافذ ہے لہذا جیل میں 18 مارچ سے کسی سے ملاقات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایسی صورتحال میں جیل انتظامیہ کی جانب سے سحری اور افطاری کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

جیل سپرنٹنڈنٹ ڈی سی مشرا نے بتایا کہ ایس پی کے رکن پالیامان اعظم خان بھی روزہ رکھ رہے ہیں۔ جیل میں دیگر روزہداروں کی طرح انہیں بھی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

اس کے علاوہ جیل میں یوگا اور پرانایام کے پروگرام بھی چلائے جارہے ہیں۔ کورونا وائرس کے تناظر میں جیل کو صاف کرنے کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو روزانہ اس کی صفائی کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details