اردو

urdu

دھنی پور مسجد اراضی تنازع پر انتظامیہ کا موقف

By

Published : Feb 5, 2021, 11:00 PM IST

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ میں دہلی کی دو خواتین نے ایک درخواست دائر کرکے مسجد کے لیے مختص کی گئی 5 ایکڑ اراضی کو اپنی ملکیت بتایا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ ان کے آباؤ اجداد فیض آباد میں رہتے تھے اور یہ زمین ان کے آباؤ اجداد کی ہے۔ وہیں، ضلع انتظامیہ نے اپنا موقف رکھتے ہوئے کہا کہ دھنی پور کی مسجد معاملے میں کوئی تنازع نہیں ہے۔ اس تنازع کا تعلق دھنی پور سے متصل گاؤں شیخ پور جعفر سے ہے۔'

Ayodhya administration presented its case in the petition filed in High Court in Dhanipur Masjid case
Ayodhya administration presented its case in the petition filed in High Court in Dhanipur Masjid case

سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق بابری مسجد کی زمین کے بدلے سنی سنٹرل وقف بورڈ کو 5 ایکڑ زمین الاٹ کی گئی ہے، جس پر تنازع کی خبریں سرخیوں میں ہے۔ دہلی سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں نے الہ باد ہائی کورٹ کے لکھنؤ بنچ میں ایک درخواست دائر کرکے الاٹمنٹ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جس پر ضلع انتظامیہ نے بھی ہائی کورٹ میں اپنا موقف رکھا ہے۔

ویڈیو

سیٹلمنٹ آفیسر چک بندی راجیش پانڈے نے کہا کہ' دھنی پور مسجد اراضی پر کوئی تنازع نہیں ہے۔ تنازع دھنی پور سے متصل گاؤں شیخ پور جعفر میں ہے، جس پر جوابی دعوی جلد ہی ہائی کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔'

دہلی کی دو خواتین رانی کپور پنجابی اور راما کپور پنجابی نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر سنی وقف بورڈ کو دی گئی اراضی متنازع ہے اور یہ زمین ان کی ہے، جبکہ ضلع انتظامیہ ریاستی حکومت کے حکم پر دھنی پور کی زمین کو محکمہ زراعت کی اراضی بتاتے ہوئے سنی وقف بورڈ کو منتقل کردی گئی ہے۔

سیٹلمنٹ افسر چک بندی راجیش پانڈے نے بتایا کہ' یہ تنازع پہلے بھی آچکا تھا اور اس کا حل بھی کردیا گیا تھا، لیکن دونوں خواتین نے اس وقت کچھ نہیں کہا اور بعد میں ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔'

سیٹلمنٹ آفیسر چک بندی راجیش پانڈے کے مطابق اراضی کے تنازع سے متعلق ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، یہ زمین شیخ پور جعفر میں ہے۔ اس کے لیے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور کنسلیڈیشن آفیسرز کے احکامات پہلے ہی جاری کردیے گئے ہیں'۔ دھنی پور مسجد کے لیے سنی وقف بورڈ کو الاٹ کی گئی اراضی ریونیو ریکارڈ میں محکمہ زراعت کے نام ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details