ان کا لکھنؤ سے گہرا رشتہ رہا کیونکہ کہ وہ بھی یہاں سے راجیہ سبھا رکن تھے۔
بی جے پی کے ترجمان نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ ارون جیٹلی کا اس دنیا کو الوداع کہنا ملک کے لیے بڑا صدمہ ہے۔
ارون جیٹلی کا لکھنؤ سے رشتہ انہوں نے کہا کہ وہ صرف بی جے پی کے نہیں بلکہ ملک کے رہنما تھے۔ کچھ ماہ قبل ہی ارون جیٹلی اپنے فنڈ سے رائے بریلی کے لئے 200 سولر لائٹ دیے تھے تاکہ دیوالی تک پورا علاقہ جگمگا اٹھے۔
بی جے پی ترجمان نے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ دیوالی تک سبھی لائٹس استعمال میں آ جائیں ارون جیٹلی کے لیے یہی اصل خراج عقیدت ہوگی۔
آر ایل ڈی کے یو پی صدر مسعود احمد نے کہا کہ ارون جیٹلی جی کا اس دنیا سے جانا واقعی میں افسوس کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیٹلی بھلے ہی بی جے پی کے ممبر رہے ہوں لیکن ان کی عزت و اکرام سبھی سیاسی جماعتیں کرتی تھیں۔
ارون جیٹلی کا انتقال 67 برس کی عمر میں نئی دہلی کے ایمس ہسپتال میں ہوا ہے۔