اردو

urdu

ETV Bharat / city

آرین خان کی گرفتاری پبلی سٹی اسٹنٹ ہے: اعظمی - مہاراشٹرا میں سماج وادی پارٹی

مہاراشٹرا میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر ابو عاصم اعظمی نے آج یہاں کہا کہ فلمی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری پبلی سٹی حاصل کرنے کی این سی بی کی کوشش ہے۔

آرین خان کی گرفتاری پبلی سٹی اسٹنٹ ہے: اعظمی
آرین خان کی گرفتاری پبلی سٹی اسٹنٹ ہے: اعظمی

By

Published : Oct 26, 2021, 10:38 PM IST

اجودھیا میں ایس پی پریورتن یاترا لے کر آئے اعظمی نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری پر کام ہورہا ہے۔ پرچار زیادہ ہورہا ہے۔ ممبئی میں سلم بستیوں میں بھی نشے کا کاروبار ہوتا ہے لیکن نا کو پکڑنے میں پبلی سٹی نہیں ملتی ہے جبکہ شاہ رخ خان کے بیٹے کو پکڑنے سے شہرت کافی بڑھ گئی ہے۔

ایس پی لیڈر نے کہا کہ اترپردیش میں بی جے پی کی حکومت کی وداعی طے ہوچکی ہے جبکہ ان کی پارٹی حکومت بنانے کے لئے کم کس چکی ہے۔ بی جے پی نے ملک کو برباد کردیا ہے۔ ایس پی پر آج تک کوئی ایسا الزام نہیں لگا ہے۔ سال 2012 تا 2017 تک ایس پی نے اترپردیش میں ترقیاتی کام کیا ہے۔ اسی ترقیاتی کام کو دیکھتے ہوئے عوام بی جے پی کو ہٹا کر ایس پی کی حکومت بنانے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے اسمبلی الیکشن میں اترپردیش کی عوام سائیکل کو دوڑائے گی اور ایس پی کی حکومت بنے گی۔ ایس پی کے میعاد کار میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ عوام بھولے نہیں ہیں۔ اور ان کو یاد ہے کیونکہ بی جے پی کے میعاد کار میں کوئی کام ریاستی انتظامیہ کےلئے نہیں ہوا ہے بلکہ مہنگائی کو بوجھ بڑھا ہے۔چھوٹی پارٹیوں سے ایس پی اتحاد کرسکتی ہے۔ ویسے اکھلیش جو صحیح لگے گا وہی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

آرین خان کی غلطی بس اتنی ہے کہ وہ شاہ رخ خان کا بیٹا ہے: طارق انور

اعظمی نے کہا کہ ایس پی کے پاس عوام کا ووٹ بینک موجود ہے۔ اترپردیش میں تبدیلی یاترا اب نکل چکی ہے اور اسے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے مجھے یہ ذمہ داری دی ہے اور میں خود اس یاترا کو لے کر دورہ کر کے ایس پی کے وقت جو کام ہوئے تھے اورہونے سے رہ گئے تھے اس کو عوام کو یاد دلانے کا کام کررہا ہوں۔ جس سے حکومت بن سکے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details