اردو

urdu

ETV Bharat / city

کسان مخالف قوانین پورے ملک کے لیے خطرناک: پرینکا گاندھی - Priyanka Gandhi farmer laws

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ 'کسان مخالف قوانین کی وجہ سے پورے ملک کے کسانوں کے لیے بحران کھڑا ہو گیا ہے۔'

'anti-farmer' laws are not only dangerous for the peasants, but for the entire country: Priyanka Gandhi
'anti-farmer' laws are not only dangerous for the peasants, but for the entire country: Priyanka Gandhi

By

Published : Jan 27, 2021, 10:17 PM IST

Updated : Jan 27, 2021, 10:36 PM IST

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ کے روز کہا کہ کسان مخالف قوانین صرف کسانوں کے لیے نہیں بلکہ پورے ملک کے لیے خطرناک ہیں کیونکہ یہ قانون حکومت نے اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے بنائے ہیں۔

مزید پڑھیں:یوم جمہوریہ پر تشدد کے لیے امت شاہ ذمہ دار: کانگریس

یوپی کانگریس کی سرجن مہم کے تحت امیٹھی کے دکھنوارا نیائے پنچایت میں منعقدہ میٹنگ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ کسان مخالف قوانین کی وجہ سے پورے ملک کے کسانوں کے وجود پر بحران کھڑا ہوگیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پورے ملک کے کسان گزشتہ 63 دنوں سے دارالحکومت دہلی کی سرحد پر قانون واپس لینے کے مطالبے پر جدوجہد کررہے ہیں اور اب تک اپنے 157ساتھیوں کو کھو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امیٹھی سے ان کا سیاسی نہیں بلکہ خاندانی رشتہ ہے۔ تنظیم کی تعمیر کانگریس کی اولین ترجیح ہے۔ تنظیم کی بدولت پارٹی حکومت کی غلط پالیسیوں کی مضبوطی کے ساتھ مخالفت کرسکتی ہے اور کسانوں، بے روزگاروں اور مہنگائی کے خلاف ایک مضبوط اور فیصلہ کن لڑائی لڑسکتی ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Jan 27, 2021, 10:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details