اترپردیش کے ضلع بنارس و اطراف میں واقع مدارس کے اساتذہ کو ضلع انتظامیہ کے ذریعے دو بار ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا۔ رمضان میں روزہ رکھنے کے باوجود مدارس کے اساتذہ نے بحسن و خوبی اپنی ڈیوٹی انجام دیں لیکن اب تیسری بار بھی ان کی ڈیوٹی ووٹ شماری میں لگائی گئی ہے جس سے نہ صرف مدارس کے اساتذہ پریشان ہیں بلکہ آل انڈیا ٹیچرز ایسوسی ایشن مدارس عربیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مدارس کے اساتذہ کی ڈیوٹی رمضان میں نہ لگائی جائے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے آل انڈیا ٹیچرز ایسوسی ایشن مدارس عربیہ کے جنرل سیکرٹری وحید اللہ خان سعیدی نے کہا کہ 'مدارس کے اساتذہ نے پنچایتی انتخابات میں دو مرتبہ ڈیوٹی دی ہے۔'