کورونا وبا کے باعث روز مرہ کے تمام تر معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے تھے مگر اب کووڈ 19 کے کیسز میں نمایاں کمی واقع ہونے کی وجہ سے ادبی پروگرامز کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔
اور مختلف مقامات پر عوامی سطح پر ادبی و سماجی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اسی ضمن میں ضلع اعظم گڑھ کے تھانہ دیدار گنج حلقہ کے موضع مہوارہ خورد میں پردھان شمس الدین کی صدارت میں ایک آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔
مشاعرہ کا افتتاح راشٹریہ علماء کونسل کے قومی ترجمان طلحہ رشادی اور محمد طارق نے شمع روشن کرکے کیا، اور پروگرام کا آغاز قاری محمد فیض نے تلاوتِ قرآن سے کیا اور نبی کی شان میں گلہائے عقیدت محمد موسیٰ نے پیش کیا۔ کنوینر فیض الرحمن و سکریٹری حافظ حسام الدین انصاری نے مہمانوں کو گلپوشی کرکے ان کا استقبال کیا۔