سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اترپردیش میں نئے کمشنر سسٹم کو غیرمؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ' اترپردیش میں بے خوف جرائم پیشہ افراد انسانیت کو شرمسار کرنے والے واردات انجام دے رہے ہیں'۔
اکھلیش یادو نے 5 فروری کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ'پولیس کا نیا کمشنر سسٹم بھی ناکام ثابت ہو اہے۔ پولیس کا اقبال ختم ہوچکا ہے۔ راجدھانی سمیت تمام اضلاع میں یومیہ عصمت دری، چھیڑ چھاڑ، قتل اور لوٹ کے وارداتیں مسلسل پیش آرہی ہیں۔ جرائم پر قابو کے سبھی دعوے ہوا ہوائی ثابت ہوئے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت ریاست کو بے حال کردہلی میں ووٹ ماننگے اور ٹی وی پر اپنی شبیہ دکھانے میں مشغول ہے۔
انہوں نے کہا کہ'اعظم گڑھ میں دبنگوں نے دو کنبوں کی خوشیاں چھین لیں۔برات میں دولہے کو گولیوں سے چھلنی کردیا گیا۔ موقع پر اس کی موت ہوگئی۔ انتظامیہ کی لاپرواہی سے مرزا پور کے پرائمری اسکول میں مڈے میل بنانے کے دوران ایک بچی کی سبزی کے برتن میں گرجانے سے اس کی موت ہوگئی۔
سیتاپور میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری کرنے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا۔رائے بریلی کے ہر چند پور میں بی ایس سی کی طالبہ کو زندہ جلا دیا گیا۔