اردو

urdu

ETV Bharat / city

بے روزگاری دور کرنے کا بھی آسن بتائیں مودی: اکھیلیش - سماجوادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو

سماجوادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو نے نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے ان سے کہا کہ' وہ بے روز گار نوجوانوں کے والدین کو بھی کوئی آسن بتائیں تاکہ ان کی غریبی دور ہو سکے۔

بے روزگاری دور کرنے کا بھی آسن بتائیں مودی: اکھیلیش
بے روزگاری دور کرنے کا بھی آسن بتائیں مودی: اکھیلیش

By

Published : Feb 9, 2020, 5:30 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 6:45 PM IST

سماجوادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیراعلی اتر پردیشاکھیلیش یادو نے وزیراعظم نریندرمودی کے سوریہ نمسکار والے بیان پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ'بے روزگار نوجوان کے باپ کے لئے بھی وہ کوئی آسن بتادیتے تو اچھا ہوتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی تاریخی ہار ہوگی۔ انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ دہلی کی عوام نے بی جے پی کی نفرت بھری سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ' اس بار بھارتیہ جنتا پارٹی دہلی الیکشن میں کھاتا بھی نہیں کھول پائےگی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کی ایک بار پھردہلی کے وزیراعلی کے طورپر تاج پوشی ہوگی۔

سابق وزیراعلی نے کہا کہ بی جے پی کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ کئی ریاستوں میں بی جے پی چاروں خانہ چت ہوچکی ہے اور اب دہلی کی باری ہے جہاں ان کی کراری ہار ہوگی۔

مزید پڑھیں: ایناڈو کے ایم ڈی کا مکانات کی تعمیر کا جائزہ

اروند کیجریوال ایک بار پھر سے وزیراعلی بنیں گے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ حکومت صرف نام بدلنے میں ماہر ہے۔

سماجوادی پارٹی کے رہنما اور کارکن عوام کو بی جے پی کی اصلیت سمجھائیں گے۔ عوام کو اچھی ایمبولینس اچھے اسپتال، اچھے اسکول چاہئے، اچھی سہولیات چاہئے،کسانوں کو ان کی پیداوارکی مناسب قیمت ملنی چاہئے جبکہ حکومت عوام کو گمراہ کررہی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 6:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details