رام کتھا میدان سے سی اے اے کی حمایت میں امت شاہ کے خطاب کے بعد سماج وادی پارٹی سربراہ نے انہیں نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا’’ریاست میں ایک بابا کم تھے کیا جو دوسرے بابا نصیحت دینے آگئے۔ان ڈھونگی باباؤں نے جس طرح سے عوام کے اعتماد کا خون کیا ہے۔اس کی وجہ سے سی اے اے پر حمایت کے لئے ان کی جھولی میں عوام کچھ نہیں ڈالیں گے۔
اکھلیش کا طنز:’’بابا اس بار جانا تو لوٹ کر مت آنا‘‘ - رام کتھا میدان
اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے سی اے اے کی حمایت میں ایک ریلی سے خطاب کرنے کے بعد سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے طنزکرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک بابا کم تھے کیا جو دوسرے بابا اپنی نصیحت پیش کرنے آگئے‘‘۔
فائل فوٹو
انہوں نے آگے لکھا’’عوام جھوٹے بابا سے یہی کہے گی۔۔۔بابا اس بار جانا تو دوبارہ لوٹ کر کبھی مت آنا‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ امت شاہ نے اپنے خطاب کے دوران راہل گاندھی،اکھلیش یادو اور مایاوتی کا راست طور سے ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس ،ایس پی و بی ایس پی کے لیڈران عوام کو گمراہ کرتے ہوئے ووٹ بینک کی سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے ان لیڈروں پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی زبان بولنے کا بھی الزام لگایا تھا۔
Last Updated : Feb 17, 2020, 9:44 PM IST