اردو

urdu

ETV Bharat / city

Akhilesh Yadav Slams BJP government: 'جونپور کے مافیاؤں پر کب چلے گا بلڈوزر'

بی جے پی پر انتخابات میں عوام کو ذات۔مذہب کی سیاست Akhilesh Accuses BJP of Caste-Religion Politics کے جال میں پھنسانے کا الزام لگاتے ہوئے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بات بات پر بلڈوزر چلانے کی دھمکی دینے والی یوگی حکومت کو بتانا چاہئے کہ جونپور کے مافیا پر ان کا بلڈوزر کب چلے گا۔

Akhilesh Yadav Slams BJP government
جونپور کے مافیاؤں پر کب چلے گا بلڈوزر

By

Published : Dec 15, 2021, 10:35 PM IST

وجئے رتھ یاترا کے دوران ملنی اسمبلی حلقے کے بابو پور میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے بدھ کو کہا کہ بی جے پی حکومت کا ہر ایک وعدہ اور دعوی جھوٹا ہے۔ ترقی کا اشتہارات جھوٹے ہیں۔ بی جے پی ریاست کی عوام کو ذات۔مذہب میں الجھا کر رکھنا چاہتی ہے اور جب انتخابات آتے ہیں تو وہ خاص مذہب کا چشمہ لگا لیتی ہے۔ لیکن انہیں پتہ ہونا چاہئے کہ آج کسان، نوجوان ان کے بہکاوے میں آنے والے نہیں ہیں کیونکہ وہ تبدیلی کا خواہاں ہے۔

اکھلیش نے پارٹی کی لال رنگ کا ایک بار پھر ذکر Akhilesh Once Again Mentioned the Red Color of the Party کرتے ہوئے کہا’بی جے پی کے لوگوں کو لال رنگ سے چڑھ ہے۔ انہیں یہ رنگ چبھنے لگا ہے۔ انہیں پتہ ہے کہ لال رنگ انقلاب کا مظہر ہے۔ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا بھی لال ٹوپی لگاتے تھے تو ہم نے بھی لال ٹوپی لگائی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں:

مظفرنگر: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر نشانہ

انہوں نے کہا کہ آج اترپردیش کا کسان، نوجوان سمیت سبھی لوگ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں سے پریشان Troubled by Wrong Policies of BJP Government ہیں اور بے حال ہیں۔ کسانوں کے لئے نہ تو کھاد دستیاب ہے نہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں نوکری ہے۔انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت کویہ صاف کرنا چاہئے کہ اس نے ابھی تک جونپور کے مافیاؤں کی فہرست کیوں نہیں جاری کی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details