اردو

urdu

ETV Bharat / city

دھرنے پر بیٹھے اکھلیش یادو کو حراست میں لیا - لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کو ان کے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ لکھنؤ میں اس وقت پولیس نے حراست میں لے لیا جب وہ کسان مارچ میں شرکت کی غرض سے قنوج کے لیے نکلے تھے۔ اس دوران پولیس اہلکار اور سماجوادی پارٹی کے کارکنان کے درمیان ہاتھاپائی بھی ہوئی ہے۔

Akhilesh Yadav detained in Lucknow
اکھلیش یادو لکھنؤ میں زیر حراست

By

Published : Dec 7, 2020, 3:30 PM IST

Updated : Dec 7, 2020, 4:14 PM IST

کسانوں کی حمایت میں نکالے جانے والے کسان مورچہ میں شرکت کی غرض سے قنوج کے لیے نکلے اکھلیش یادو کو جب پولیس نے راستے میں روک لیا تو وہ اپنے حامیوں کے ساتھ راج بھون کراسنگ پر دھرنے پر بیٹھ گئے۔ پولیس نے ایس پی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا۔ کارکن حکومت مخالف نعرے بازی بھی کررہے تھے۔ پولیس لاٹھی چارج میں متعدد کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔

ویڈیو

تقریبا ایک گھنٹے کے ڈرامہ کے بعد مسٹر یادو کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور ان کے حامیوں سمیت انہیں ایکو گارڈن لے کر چلی گئی۔اس سے قبل لکھنؤ انتظامیہ نے مسٹر یادو کو ان کی رہائش گاہ واوقع وکرمیہ دتیہ مارگ سے باہرآنے پر پابندی عائد کردی تھی لیکن بعد میں انہیں اپنے پارٹی کارکنوں سے ملنے کی اجازت دی گئی تھی۔

اکھلیش یادو نے لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھا


وہیں ان تمام کے دوران اعظم گڑھ سے رکن پارلیمان کی حیثیت سے اکھلیش یادو نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر اپنے جمہوری حقوق کو سلب کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے ان سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ کس طرح سے یوپی پولیس نے انہیں قنوج جانے کی اجازت نہ دے کر ان کے جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے افسران کے خلاف ایکشن کی بھی درخواست کی ہے۔


(یو این آئی)

Last Updated : Dec 7, 2020, 4:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details