اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی: پسماندہ مسلم محاذ اور سی پی آئی کی تحریک شروع - مسلے پر غور کرنے کا مطالبہ

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کی پولیس کی کارروائی کے خلاف مجوزہ تحریک کا آغاز ہو گیا۔

پسماندہ مسلم محاذ اور سی پی آئی کی تحریک شروع
پسماندہ مسلم محاذ اور سی پی آئی کی تحریک شروع

By

Published : Jun 28, 2020, 9:13 PM IST

ضلع میں طئے پروگرام کے تحت اتوار کو دونوں تنظیموں کی جانب سے ضلع کے 80 گاؤں میں سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے کارکنان نے دھرنا دیا اور وباء قانون کے تحت کی گئیں غلط کاروئیوں کی تحقیقات کرا کر انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔

پسماندہ مسلم محاذ اور سی پی آئی کی تحریک شروع

قابل غور ہو کہ دونوں تنظیمیں طویل عرصے سے وباء قوانین اور لاک ڈاؤن کے دوران کی گئی گرفتاریوں کو غلط بتا کر مسلسل متحرک ہیں۔ اپنے مختلف مطالبات کو لے کر دونوں تنظیموں نے حکومت کو خط اور میمورنڈم کے ذریعہ اس مسلے پر غور کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

گزشتہ اتوار کو دونوں تنظیموں نے پریس کانفرنس کر کے ان مسائل کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ اسی کے تحت اتوار کو دونوں تنظیموں کے کارکنان نے 80 گاؤں میں اپنے گھروں سے اشارآ دھرنا دیا۔ بارہ بنکی شہر میں پسماندہ مسلم محاذ کے ریاستی صدر وسیم رائین نے اپنے دفتر پر دھرنا دیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران پولیس نے جو بھی کاروائی اور گرفتاری کی ہیں ان کی تحقیقات کرائی جائے اور بے قصور افراد کو انصاف دلایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details