ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں واقع مسجد احمد شاہ میاں مغلیہ طرز تعمیر کا شاہکار نمونہ ہے۔ رامپور قلعہ سے 500 قدم کی دوری پر واقع اس مسجد کی تعمیر کب اور کس طرح ہوئی؟رامپور شہر کے درمیان جہاں رامپور کا قلعہ واقع ہے۔ اس سے 500 قدم کی دوری پر ایک مسجد ہے جس کی تعمیر سن 1936 میں صوفی بزرگ حضرت احمد شاہ میاں نے کرائی تھی جبکہ اس کا سنگ بنیاد معروف صوفی بزرگ چشتی میاں نے رکھی تھی۔ بانی مسجد احمد شاہ میاں کے نام سے ہی اس مسجد کا نام رکھا گیا۔ یہ مسجد مغلیہ فن تعمیر کا بہترین نمونہ ہے۔
Arrangement of Children's Education in Ahmad Shah Mian Mosque
Ahmad Shah Mian Mosque in Rampur:رامپور میں واقع مسجد احمد شاہ میاں مغلیہ فن تعمیر کا شاندار نمونہ - مغل طرز تعمیر کا بہترین نمونہ
مسجد کی پوری عمارت چھوٹی اینٹ کی بنی ہے۔ پوری مسجد پر سرخی چونے کا پلاسٹر کیا گیا ہے، اور اندرونی حصہ میں نقش و نگاری بھی کی گئی ہے۔ مسجد کی لمبائی تقریباً 50 فٹ اور چوڑائی 25 فٹ ہے۔ مسجد کے تین محرابی دروازیں ہیں۔ جن کی محرابیں دلکش اور دیدی زیب ہیں۔ اس مسجد کے موجودہ امام مفتی محمد ضمیر ہیں، جو یہاں تقریباً 15 برس سے امامت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔Arrangement of Children's Education in Ahmad Shah Mian Mosque
مسجد کی پوری عمارت چھوٹی اینٹ کی بنی ہے۔ پوری مسجد پر سرخی چونے کا پلاسٹر کیا گیا ہے، اور اندرونی حصہ میں نقش و نگاری بھی کی گئی ہے۔ مسجد کی لمبائی تقریباً 50 فٹ اور چوڑائی 25 فٹ ہے۔ مسجد کے تین محرابی دروازیں ہیں۔ جن کی محرابیں دلکش اور دیدی زیب ہیں۔ اس مسجد کے موجودہ امام مفتی محمد ضمیر ہیں، جو یہاں تقریباً 15 برس سے امامت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔
اس مسجد میں مقامی بچوں کی تعلیم کے لئے مکتب بھی قائم ہے۔ جہاں بچوں کو دین کی بنیادی تعلیم کے ساتھ ہی قرآن کا ناظرہ اور حفظ کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:sunehri mosque in chandi chowk: مغلیہ دور کی سنہری مسجد جس کی چمک اب ماند پڑھ گئی
مسجدیں شعار اسلام میں سے ہیں۔ اس کو آباد وہی لوگ کرتے ہیں جو روز آخر پر ایمان اور اللہ کی خوشنودی اور رضا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مسجد احمد شاہ میاں بھی اپنے رکھ رکھاؤ کے لئے اس پورے علاقے میں اہم مسجد کے طور پر جانی جاتی ہے۔