اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی: آغا خان فاؤنڈیشن کی کووڈ-19 کے خلاف مہم - aga khan foundation companies

آغا خان فاؤنڈیشن کے ریاستی ٹیم لیڈر جئے رام پاٹھک نے بتایا کہ اس مہم کے ذریعہ ہم صاف صفائی کے تئیں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔

aga khan foundation companies contribute to support healthcare society
aga khan foundation companies contribute to support healthcare society

By

Published : Mar 25, 2021, 10:38 PM IST

بین الاقوامی سطح کی سماجی تنظیم آغا خان فاؤنڈیشن نے ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر ریاست اتر پردیش میں کووڈ-19 کے خلاف بڑی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس کے تحت ریاست کے 4 اضلاع کی تمام سی ایچ سی پر کووڈ-19 سے تحفظ کے لیے اشیا مہیا کرائی جائیں گی۔ تاکہ کووڈ-19 سے تحفظ مل سے اور ساتھ ہی اس کے ذریعے صاف صفائی کے تئیں لوگوں میں بیداری بھی آئے۔

ویڈیو
جمعرات کو آغا خان فاؤنڈیشن کی مہم کی افتتاح آیودھیا ڈیویزن کے کمشنر ایم پی اگروال نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ آغا خان کی جانب سے تمام سی ایچ سی میں ہینڈ واش واشننگ یونٹ اس کے علاوہ ڈسٹ بن، سینیٹائیزر، فلور کلینر شو ریپر اور شو ریپر مشین لگائے گئے۔

آغا خان فاؤنڈیشن کے ریاستی ٹیم لیڈر جئے رام پاٹھک نے بتایا کہ اس مہم کے ذریعہ ہم صاف صفائی کے تئیں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ اور اس سے کووڈ-19 سے بھی تحفظ ہو گا'۔

انہوں نے بتایا کہ آغا خان فاؤنڈیشن آغا خان ڈیولپمینٹ نیٹورک کا ایک حصہ ہے۔ جو دنیا کے 30 ممالک میں صحت، تعلیم اور روزگار کے لیے کام کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details