جمعرات کے روز سماجوادی پارٹی کے ایک وفد نے ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیکر کر پورے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کے ساتھ قصورواروں پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ وہیں رام سنیہی گھاٹ جانچ کے لیے جا رہے کانگریس کے وفد کو پولیس اور انتظامیہ نے بارہ بنکی میں ہی روک لیا۔
اس معاملے کی تحقیقات کے لیے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے مقامی لیڈران کی ایک کمیٹی تشکیل کی تھی۔ کمیٹی جمعرات کو ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی اور ریاستی گورنر کے نام میمورنڈم سونپا۔ میمورنڈم میں معاملے کی مکمل جوڈیشل تحقیقات اور قصورواروں پر کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس دوران ایس پی کارکنان نے ریاستی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔ ساتھ ہی انتباہ کیا کہ اگر انہیں انصاف نہیں ملا تو ایس پی اس معاملے کو اسمبلی میں اٹھائے گی۔