اردو

urdu

ETV Bharat / city

کسان سمان ندھی میں لاپرواہی برتنے پر اے ڈی او معطل

اترپردیش کے ضلع کشی نگر میں کمشنر نے کسان سمان ندھی اسکیم میں لاپرواہی برتنے کے پاداش میں اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ افسر(اے ڈی او۔زراعت) کو معطل کردیا۔

kisan sambandhi
علامتی تصویر

By

Published : Mar 3, 2020, 11:31 PM IST

اترپردیش کے ضلع کشی نگر میں کمشنر نے کسان سمان ندھی اسکیم میں لاپرواہی برتنے کے پاداش میں اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ افسر(اے ڈی او۔زراعت) کو معطل کردیا۔

آفیشیل ذرائع نے یہاں بتایا کہ یوم تصفیہ کے موقع پر کمشنر جینت نارلیکر دوپہر میں ہاٹا تحصیل آدیٹوریم میں اچانک پہنچ گئے۔ انہوں نے فریادیوں کے مسائل سنے۔ موقع پر ہی کچھ کا تصفیہ کیا اورکسان سمان ندھی میں لا پرواہی پر اے ڈی او (زراعت) جناردن سنگھ کو معطل کرنے کا حکم دیا۔

مسٹر نارلیکر نے کہا کہ شکایتوں کے جلد از جلد تصفیہ میں ریونیو افسر و ملازمین اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ میں اصولوں پر عمل آوری زمین پر دکھنی چاہئے۔فریادیوں کے ساتھ بہتر تال میل بناتے ہوئے ان کے مسائل کا تصفیہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details