اترپردیش کے قدآور رہنما اور سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان کے لڑکے عبداللہ اعظم خان ہفتہ کی دیر رات سیتاپور جیل سے رہا کر دیے گئے Abdullah Azam Khan Released from Sitapur Jail۔ وہ قریب 23 ماہ تک جیل میں رہے۔ عبداللہ اعظم خان کو سبھی معاملوں میں رامپور کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔
عبداللہ اعظم خان Abdullah Azam Khan کے اوپر 43 مقدمے درج تھے اور سبھی معاملوں میں انہیں ضمانت مل گئی ہے۔ جس کے بعد کاغذی کاروائی کے بعد ہفتہ کی دیر رات قریب 9 بجے سیتاپور جیل سے رہا کر دیا گیا۔
موقع پر ہزاروں لوگوں نے ان کا استقبال کیا معلوم ہوکہ غلط پیدائش سرٹفکیٹ کے معاملے میں الٰہ آباد ہائی کورٹ Allahabad High Court نے ان کی رکن اسمبلی کی رکنیت ختم کر دی تھی۔ اس معاملے میں سال 2017 میں بہوجن سماج پارٹی BSP کے لیڈر نواب کاظم علی Nawab Kazim Ali نے الٰہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔
مزید پڑھیں:
عبداللہ اعظم خان فروری 2019 سے ہی سیتاپور جیل میں بند تھے Abdullah Azam Khan in Sitapur Jail۔ حالانکہ رہائی کے بعد انتخاب لڑیں گے یا نہیں؟ اس پر تذبذب برقرار ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ سماجوادی پارٹی عبداللہ اعظم خان کو ٹکٹ دے سکتی ہے۔