مشہور عالم دین اور انڈین اسلامک سینٹر کے سربراہ مولانا خالد رشید فرہنگی محلی نے کہا ہے کہ اگر آپ باعزت زندگی اور جمہوری قدروں کو بنائے رکھنا چاہتے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ مسلمان سچا مسلمان بن جائے،اور ہندو سچا ہندو بن جائے مولانا خالد رشید ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے بڑیل محلے میں غیاث الدین قدوائی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔Maulana Khalid Rasheed Farangi Mahli
ضلع بارہ بنکی سے اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے والے کُل نو اراکین اسمبلی کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا خالد رشید فرہنگی محلی نے کہا کہ دونوں مذاہب میں چند باتیں قدرے مشترک ہیں ۔غیاث الدین قدوائی اسے ہمیشہ لیکر چلتے تھے. ہمیں انہیں راستے پر چلنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیغمبراسلام محمدﷺ نے کہا کہ تمام مخلوق ایک کنبہ کی طرح ہے، وہی ہندوازم بھی کہتا ہے کہ واسودیو کٹمبم، ہمیں اس بات کو سمجھنا ہوگا۔