ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سماجی تنظیم سوسائٹی فار ایجوکیشنل ویلفیئر ایکٹیویٹیز سیوا کی جانب سے نواب گنج نگر پالکا کے سابق چیئرمین مرحوم راجیو چودھری کی بایاد ایک تعزیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں تمام مقررین نے راجیو چودھری کی شخصیت اور کار حائے نمایاں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ ساتھ ہی تعزیتی جلسے میں شہر کے کسی بھی چوراہے پر راجیو چودھری کے مجسمہ کو لگوانے کی تجویز بھی پاس کی گئی۔
قابل غور ہو کہ شہر کی مشہور و معروف شخصیت راجیو چودھری کا 24 ستمبر کو کووڈ-19 کی بیماری سے انتقال ہو گیا تھا۔ وہ نوابگنج نگر پالکا کے 5 برس چئیرمین بھی رہے تھے۔ راجیو چودھری تمام قسم کی ادبی سرگرمیوں میں ہمیشہ ملوس رہتے تھے۔ اردو ادب سے بھی ان کا خاص لگاؤ تھا۔ اوردو ادب کی تمام محفلوں میں وہ سر فہرست ہوا کرتے تھے۔ اس کے علاوہ وہ سماجی، قومی یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی شہر میں ایک مثال کی ہی طرح تھے۔