اردو

urdu

ETV Bharat / city

شر پسندوں نے بزرگ کو پیٹ پیٹ کرمارڈالا - ہردوئی میں ایک بزرگ کی موت

اتر پردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک بزرگ کو اس لیے پٹائی کی گئی کہ اس نے شر پسندوں کے خلاف پولیس میں شکایت کی تھی۔

اہل خانہ نے پولیس پر لا پرواہی کا الزام لگایا ہے

By

Published : Nov 1, 2019, 3:29 PM IST


بزرگ نے بدمعاشوں کے خلاف جوئے کی شکایت کی تھی جس کے بعد اسے گھر میں گھس کر مارا گیا گیا جس سے وہ ہلاک ہو گیا ساتھ میں اس کی ایک بیٹی اور دو بیٹے بری طرح سے زخمی ہو گیا جنہیں لکھنؤ اسپتال میں علاج ومعالجے کے لیے داخل کیا گیا۔

پولیس میں جوئے کی شکایت کی تو بدمعاشوں نے پیتا بزرگ کی موت ہو گئی

حادثہ ہردوئی کے آرول پولیس تھانہ علاقے کے لال پور کا ہے، جہاں 60 برس کے رامپال کے گھر پر گاؤں کے ہی کچھ شرپسند عناصر نے اچانک دھاوا بول دیا اور رامپال کو بری طرح سے پیٹنا شروع کر دیا جس سے ان کی موقعے پر موت ہو گئی۔

اہل خانہ
موقعے پر موجود ان کی بیٹی ریکھا اور دو بیٹے پردیپ اور اودھیش نے اپنے والد کو بچانے کی کوشش کی لیکن بدمعاشوں نے ان کے ساتھ بھی مار پیٹ کی اور انہیں بری طرح سے زخمی کر دیا

جب پولیس کو اس واقعے کی اطلاع ملی تو وہ جائے واردات پر پہنچی اور چاروں متاثرہ افراد کو ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے رامپال کو تو مردہ قرار دے دیا، باقی تیوں کی ھالت نازک ہونے کے سبب ان کو لکھنؤ ریفر کر دیا ۔

ہلاک شدہ رامپال کا کہنا ہے کہ ان کے گھر کے باہر دیش راجپوتاں رامس نجیب نام کے کچھ بدمعاش جوا کھیلتے تھے، جس سے تنگ آکر ان کے والد نے اس کی شکایت پولیس میں کی جس کے بعد ان بدمعاشوں نے رامپال کے گھر پر حملہ بول دیا۔

اے ایس پی تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ حالانکہ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پولیس کی لاپرواہی بھی اس واقعے کی بڑی وجہ بتائی جا رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details