اردو

urdu

ETV Bharat / city

امروہہ: بھینس چوری کے الزام میں ایک شخص کی پٹائی - بھینس چوری کے الزام

مقامی لوگوں نے ایک شخص کو بھینس چوری کے الزام میں پکڑ کر خوب پیٹا موقع واردات پر پولیس پہنچ کر ملزم کو بچایا اور اسے علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔

Ajay Pratap Singh ASP
اجے پرتاپ سنگھ۔ اے ایس پی۔

By

Published : Dec 5, 2019, 4:02 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے تھانہ بچریو علاقے کے گاؤں واجد پور میں بھینس چرانے کے لیے گھر میں گھسے ایک شخص کو لوگوں نے پیٹ پیٹ کر لہو لوہان کردیا۔

اجے پرتاپ سنگھ۔ اے ایس پی۔

گھر کے مالک اوم پرکاش نے بتایا کہ رات میں اس کے گھر کی دیوار کو کاٹ کر ایک چور اندر آ گیا جب اس کو اسکی آہٹ ہوئی تو اس نے دیکھا ایک شخص اس کی بھینس کو چوری کر رہا ہے، لیکن جب مکان مالک نے شور مچایا تو چور بھاگ کھڑا ہوا، جس کے بعد گاؤں کے لوگوں نے اس چور کو پکڑ لیا اور جم کر پٹائی کر دی، ساتھ ہی گاؤں کے لوگوں نے اس چور کی مونچھیں بھی کاٹ دیں۔ بعد میں پولیس نے موقع پر آکر چور کو چھوڑ آیا اور ضلع اسپتال میں بھرتی کرایا ۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details