ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں واقع مودی نگر کے علاقے میں موم بتی بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ کچھ آگ والی مواد بھی قریب ہی رکھا ہوا تھا، جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ فیکٹری میں ایک درجن سے زائد کارکنان موجود تھے، جن میں سے 7 افراد کی دردناک حالت میں موت ہوگئی ہے۔ کچھ مزدوروں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اترپردیش: فیکٹری میں آتشزدگی - غازی آباد کے علاقے مودی نگر
غازی آباد کے علاقے مودی نگر میں موم بتی بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی ہوئی ہے۔ جس میں 7 افراد کی دردناک موت ہوگئی ہے۔ ایس ایس پی ڈی ایم کے علاوہ ایک درجن سے زائد فائر برگیڈ کی گاڑیاں آچکی ہیں۔ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اترپردیش: مودی نگر میں موم بتی بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، سات افراد ہلاک
وہیں موقع پع ایس ایس پی اور ڈی ایم کے علاوہ ایک درجن سے زائد فائر برگیڈ کی گاڑیاں پہنچ کر آگ بجھانے کا کام کر رہی ہے۔
کئی ایمبولینس کو موقع پر طلب کیا گیا ہے۔ حالانکہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے، لیکن ابھی بھی یہ یقینی بنایا جارہا ہے کہ وہاں کوئی اور نہ پھنسے۔ حادثے میں اعلی سطح کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔