پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کھیکڑا باشندہ راجیش اور ستیہ ویر اپنی کار سے کہیں جارہے تھے کہ کار میں شارٹ شرکٹ سے اچانک آگ لگ گئی۔ کسی طرح دونوں افراد نے کار سے کود کر اپنی جان بچائی۔
باغپت: ہائی وے پر دوڑ رہی کار بنی آگ کا گولہ - اترپردیش کے ضلع باغپت
اترپردیش کے ضلع باغپت کے نزدیک دہلی۔سہارنپور نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ایک کار میں اچانک آگ لگ گئی اس پر سوار افراد نے کار سے کود کر کسی طرح اپنی جان بچائی۔
![باغپت: ہائی وے پر دوڑ رہی کار بنی آگ کا گولہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5176288-887-5176288-1574704676389.jpg)
باغپت: ہائی وے پر دوڑ رہی کار بنی آگ کا گولہ
انہوں نے بتایا کہ دیکھتے ہی دیکھتے کار سے آگ کی لہریں اٹھنے لگیں۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو حاصل کرلیا لیکن تب تک کار پوری طرح سے جل چکی تھی۔