اتر پردیش کے ضلع اناؤ کے بانگرمؤ کوتوالی حلقہ کے سید پور گاؤں میں اتوار کے روز عمارت کی تعمیر کے لئے فاؤنڈیشن کی کھدائی کے دوران مغل دور کے دھات (چاندی) کے سکے ملے ہیں۔ تاہم پولیس کو منگل کے روز عمارت کے مالک سے سکے کے بارے میں معلومات موصول ہوئی جس کے بعد پولیس سکے برآمد کرکے مزید کارروائی کر رہی ہے۔
کوتوالی کے علاقے گاؤں سید پور کے رہائشی دنیش، پردھان منتری آواس منصوبہ کے تحت حاصل رقم سے اپنے خاندانی کچے مکان کو توڑ کر مزدوروں سے بنیاد کی کھدائی کرا رہے تھے۔ اسی دوران بنیاد میں ایک مٹی کا گھڑا ملا جس میں سے 96 سکے برآمد ہوئے۔ ان سکوں کو دیکھنے پر ایسا لگتا ہے کہ یہ مغل دور کے ہیں۔