ریاست اترپردیش میں ضلع پرتاپ گڑھ کے تھانہ کندھئ علاقے کے سرائے گنئ نہر کے نزدیک کل بائک سوار بدمعاشون نے بینک ٹائنی فرنچائزی سے بندوق دکھا کر ہزاروں روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
مقامی لوگوں نے ایک بدمعاش کو دبوچ کر پولیس کی حوالے کر دیا۔

ڈی ایس پی پٹّی رمیش چندر نے بتایا کہ 'تھانہ کندھئ علاقے کے موضع سرائے گنئ کے باشندے راجیندر پرتاپ بینک آف بڑودہ مہولی کے ٹائنی فرنچائزی ہیں۔ پیر کی سہ پہر وہ برانچ بند کر 85 ہزار روپیہ لے کر بائک سے گھر واپس آرہے تھے کہ دو بائک پر سوار بدمعاشوں نے فائرنگ کرتے ہوئے انہیں روک لیا اور 85 ہزار روپیہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ 'مقامی لوگوں نے تعاقب کرکے ایک بدمعاش کو پکڑ لیا۔'
اطلاع پر پہونچی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔