ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہورہا ہے.
آج بھی ضلع میں759 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آج 932 رپورٹ موصول ہوئی ہے. جس میں 759 افراد مثبت پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
راحت کی بات یہ ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 410 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 4704 ہوگئی ہے ۔ مظفر نگر میں اب تک 150 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔