اردو

urdu

ETV Bharat / city

علی گڑھ: کورونا کے چھ  مزید مریض صحتیاب

علی گڑھ میں کورونا کے مریضوں کی صحتیابی شہر کے لوگوں کے لیے راحت بھری خبر ہے، یہاں ہر روز مثبت مریضوں کی تعداد کم ہو رہی ہے اور کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

علی گڑھ: کورونا کے چھ اور مریض صحتیاب
علی گڑھ: کورونا کے چھ اور مریض صحتیاب

By

Published : May 16, 2020, 12:45 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع ایل ون اسپتال ہردعا گنج میں کورونا کے چھ اور مریض صحتیاب ہو گئے ہیں، اس طرح اب تک کل 79 مریضوں میں سے 37 مکمل طور سے صحتیاب ہوچکے۔

ضلع علی گڑھ کے ایل ون اسپتال ہردعا گنج سے علی گڑھ کے سلیم، محمد احمد، کاشفہ، گلشن، نرملا دیوی اور وسیم صحتایب ہو کر اسپتال سے فارغ ہو گئے ہیں، اس دوران اسپتال سےت فارغ ہوئے سبھی مریضوں نے طبی عملے اور علیگڑھ انتظامیہ کے عہدیداران کا شکر ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ جلد سے جلد سبھی متاثرین کو صحت یاب فرمائے۔

واضح رہے کہ سبھی چھ لوگوں کو کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد ہردعا گنج کے L1 اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد اب یہ مکمل طور سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور ان کی رپورٹ بھی منفی آئی

چھٹی کے وقت طبی عملہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فاررغ ہوئے سبھی مریضوں کو ہار پہنائے اور تالیاں بجا کر اسپتال سے رخصت کیا۔

علی گڑھ میں کورونا مثبت مریضوں تک مجموعی تعداد 79 تک جا پہنچی ہے، راحت کی بات یہ ہے کہ ان میں محض 34 ہی ایکٹیو کیسز ہیں، 37 افراد مکمل طور پر صحتایب ہو چکے ہیں، جبکہ آٹھ اموات ہو چکی ہیں۔ سبھی مثبت مریضوں کا علاج ایل ون اور ایل ٹو میں جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details