اتر پردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے سبب ریاست میں 3 لاکھ 80 ہزار 47 افراد مثبت ہو گئے ہیں جبکہ 5,450 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں رکارڈ 4,519 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 84 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
صوبے میں اب تک 3 لاکھ 13 ہزار 686 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
لکھنؤ سے 40,433کانپور سے 19,340 پریاگ راج میں 14,438 گورکھپور سے 12,739، غازی آباد سے 11,348، نوئیڈا سے 10,479، بریلی میں 8,030، مراد آباد سے 6,756، جونپور سے 4,296، آگرہ سے 4,227۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی متعدد افراد کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 5,450 افراد فوت ہو چکے ہیں۔
لکھنؤ میں 653، کانپور شہر میں 630، پریاگ راج میں 264، وارانسی میں 239، گورکھپور میں 234، میرٹھ میں 222، مراد آباد میں 139، بریلی میں 135، آگرہ میں 121۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں بھی کورونا متاثرین کی موت ہو چکی ہے۔