اردو

urdu

ETV Bharat / city

لکھنؤ میں کورونا سے 582 صحتیاب، 11 کی موت

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے تو وہیں دوسری جانب صحت یابی کی شرح بھی خاطر خواہ ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

By

Published : Oct 5, 2020, 9:33 PM IST

دارالحکومت لکھنؤ میں 54,093 مثبت کیسز ہیں جبکہ 742 لوگوں کی موت کورونا وائرس سے ہوئی ہے۔ گزشتہ کچھ روز سے مثبت کیسز میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں 30,64 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 63 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

لکھنؤ میں آج 454 مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 11 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔

لکھنؤ میں مریضوں کی تعداد 54,093 جبکہ 48,871 صحتیاب ہوئے اور 742 لوگوں کی موت ہوئی۔

اتر پردیش میں ایکٹیو کیسز کی بات کریں تو سب سے زیادہ لکھنؤ میں 5,753 ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اب شہر میں کورونا مثبت کیسز کم نکل رہے ہیں۔

گزشتہ کچھ روز سے کورونا متاثرین مریضوں کی تعداد میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے حالانکہ ابھی بھی لکھنؤ میں دیگر اضلاع کے مقابلے زیادہ مثبت کیسز نکل رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details