اردو

urdu

ETV Bharat / city

لکھنؤ میں کورونا کے550 نئے کیسز

اتر پردیش کے دار الحکومت لکھنؤ میں کورونا کا قہر جاری ہے، یہاں ہر روز بڑی تعداد میں کورونا مثبت کیس سامنے رہے ہیں۔ لکھنؤ میں اب تک 51,026 مثبت کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 684 لوگ کورونا وائرس سے فوت ہو چکے ہیں۔

لکھنؤ میں کورونا کے550 نئے کیسز
لکھنؤ میں کورونا کے550 نئے کیسز

By

Published : Sep 28, 2020, 7:58 PM IST

ریاست اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں 3,838 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 60 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ دارالحکومت لکھنؤ میں پیر کو ریکارڈ 550 مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 9 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔

لکھنؤ میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 51,026 ہے جبکہ 43,533 صحتیاب ہوئے اور 684 لوگوں کی موت ہوئی۔ اتر پردیش میں ایکٹیو کیسز کی بات کریں تو سب سے زیادہ لکھنؤ میں 7,531 ہیں۔

مزید پڑھیں؛ بھارت: سات کروڑ سے زائد کورونا نمونوں کی جانچ

لکھنؤ میں گزشتہ دنوں کورونا متاثرین میں تیزی سے اضافہ دیکھنے کو مل رہا تھا تاہم گزشتہ تین دنوں سے کورونا مثبت کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔ 24 ستمبر کو 659، 25 ستمبر کو 580، 26 ستمبر کو 599، 27ستمبر کو 549 اور پیر کو 550 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details