اردو

urdu

ETV Bharat / city

رجسٹرار کے 50 فیصد عہدے، ڈپٹی رجسٹرار کے پرموشن سے پُر ہونگے: دنیش شرما

اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ و ثانوی و اعلیٰ تعلیم کے وزیر ڈاکٹر دنیش شرما نے جمعرات کو کہا کہ اترپردیش اسٹیٹ یونیورسٹی (سینٹر الائیزڈ) سروس کے تحت رجسٹرار کے 50فیصد عہدے ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار کے 50فیصد عہدے یونیورسٹی کے آفس سپرانٹنڈنٹ (اکاؤنٹ) کو ترقی دے کر پُر کئے جانے کی سفارش کابینہ کے ذریعہ آج کر دی گئی ہے۔

رجسٹرار کے 50فیصد عہدے، ڈپٹی رجسٹرار کے پرموشن سے ہونگے پُر: دنیش شرما
رجسٹرار کے 50فیصد عہدے، ڈپٹی رجسٹرار کے پرموشن سے ہونگے پُر: دنیش شرما

By

Published : Sep 2, 2021, 8:32 PM IST

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے بتایا کہ اترپردیش اسٹیٹ یونیورسٹی (سینٹر الائیزڈ) سروس ایکٹ-1975کے تحت رجسٹرار، ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار موجودہ کیڈر اسٹرینتھ 140 کے مقابلے 75 عہدے پر کیے ہیں جبکہ 65 عہدے خالی ہیں۔

رجسٹرار کے 50 عہدوں کو ترقی کے توسط سے پر کیے جانے کا نظم سروس رولز کے ذریعہ کیے جانے کے بعد ترقی کے کم ازکم دو مواقع فیڈ کیڈر یعنی اسسٹنٹ رجسٹرار کے عہدے پر برسر کار افسران کو فی الحال 33فیصد بندوبست کے مقابل ہوں گے۔ اس سے یونیورسٹی انتظامیہ تجربہ کا پورا فائدہ رجسٹرار کے اعلیٰ ترین عہدے پر تعیناتی کے نتیجے میں یونیورسٹی کو حاصل ہو سکے گا۔

مزید پڑھیں:تبلیغی جماعت اور دیوبند سے متعلق توگڑیا کا بیان حقیقت سے بعید

نائب وزیر اعلیٰ نے مزد کہا کہ اس فیصلہ سے یونیورسٹی کے انتظامی امور میں تیزی آنے سے تعلیمی معیار میں متوقع نتائج حاصل ہو سکیں گے۔ اس سے الحاقیت کے معاملات کا تصفیہ، طالب علموں کا بروقت داخلہ اور امتحانات کے نتائج کا اعلان، مارکس شیٹ اور سرٹیفکیٹ کو جلد از جلد جاری ہونے جیسے اہم انتظامی امور میں تیزی سے کام ہو سکیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details