باندہ کے ڈپٹی زرعی ڈائرکٹر اے کے سنگھ نے یہاں بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے تحصیل سطح پر پرگنہ مجسٹریٹ، ریجنل پولیس افسر اور زرعی افسران کی مشترکہ ٹیم تشکیل دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پرالی جلانے والے کسانوں پر نگرانی رکھنے کے لئے ہر گاؤں کے لیکھ پالوں و گرام سکریٹری کو بھیجا جاچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے تشکیل شدہ ٹیموں نے اب تک 45 کسانوں پر پرالی جلانے کے الزام میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔
پرالی جلانے والے 45 کسانوں پر مقدمہ - انتظامیہ
اترپردیش کے ضلع باندہ میں پرالی جلانے کے الزام میں 45 کسانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پرالی جلانے والے 45 کسانوں پر مقدمہ
انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ صدر تحصیل میں 34 اور ببیرو تحصیل میں 10 جبکہ اترا تحصیل میں ایک کسان کو پرالی جلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کسانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ فصل کے بچے باقیات کو کھاد بنانے میں استعمال کریں۔
سبھی کسانوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 278،290،291 اور ائیر پالیوشن ایکٹ۔1981 کے سیکشن 39 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔