اردو

urdu

ETV Bharat / city

یوپی: 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 35مثبت معاملات درج

ریاست اترپردیش میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 35نئے مثبت معاملات درج ہوئے ہیں جبکہ اس دورانیہ میں 34مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

یوپی:24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 35مثبت معاملات درج
یوپی:24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 35مثبت معاملات درج

By

Published : Aug 18, 2021, 8:25 PM IST

ریاست اترپردیش کے اڈیشنل چیف سیکریٹری امت موہن پرساد نے بدھ کو لکھنؤ میں بتایا کہ ریاست میں ابھی تک 1685819افراد کورونا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ جبکہ اس وقت ریاست میں کورونا کے محض 419فعال معاملے ہیں جن میں سے 303 لوگ ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ منگل کو ایک دن میں 232727نمونوں کی جانچ کی گئی ہے، جبکہ مجموعی طور ریاست میں اب تک 69700503نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں:بحران سے گھرے عوام کا دل دکھانے والا ہے بجٹ: مایاوتی

ریاست میں ابھی تک سرویلنس ٹیم کے ذریعہ 295517علاقوں میں 35871544گھروں کے 172434247افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں:اعظم خان کی رہائی کے لیے یو این کو ای میل

پرساد نے مزید بتایا کہ کووڈ ویکسینیشن کا کام لگاتار جاری ہے، پہلی خوراک 51123307اور دونوں خوراکیں9483456اور کل تک 60606763کورنا مخالف ویکسین دی جا چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منگل کو 720960خوراکیں دی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details