اردو

urdu

ETV Bharat / city

اترپردیش میں 3 دن کا لاک ڈاون، دکانداروں کو نقصان کا خدشہ

عالمی وبا کووڈ 19 کے کیسز میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے اترپردیش حکومت نے ہفتے میں تین دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ جہاں ایک طرف کورونا وبا پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈاون ضروری ہے۔ وہیں اس سے شادی کارڈ چھاپنے والے دکاندار بھی کافی پریشان ہیں۔

اترپردیش میں 3 دن کا لاک ڈاون، دکانداروں کو نقصان کا خدشہ
اترپردیش میں 3 دن کا لاک ڈاون، دکانداروں کو نقصان کا خدشہ

By

Published : May 1, 2021, 10:33 PM IST

دارالحکومت لکھنؤ کے امین آباد علاقے میں کثیر تعداد میں شادی کے کارڈ چھاپنے والوں کی دکانیں ہیں جو آج سے تین دنوں تک پوری طرح بند رہیں گی۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایک دکاندار عبدالصادق صدیقی نے بتایا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے کاروبار بری طرح متاثر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تین دن کے لاک ڈاون کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا تین دن کے لاک ڈاون سے کورونا ختم ہوجائے گا؟۔ انہوں نے کاروبار ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا۔ دکاندار، دکانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو تنخواہ دینے کے قابل بھی نہیں ہے۔

عبدالصادق صدیقی نے کہا کہ عین شادیوں کے سیزن سے پہلے لاک ڈاون نافذ کردیا گیا جس کی وجہ سے زبردست نقصان ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یو پی حکومت کی نئی گائیڈ لائن کے مطابق شادیوں میں صرف پچاس لوگ ہی شرکت کرسکتے ہیں تو ایسے میں بھلاکوئی کارڈ کیوں چھپائے گا؟

واضح رہے کہ کارڈ شادی سے قبل آرڈر دئے جاتے ہیں اور بطور ایڈوانس بہت کم رقم دی جاتی ہے۔ اب جن لوگوں نے بڑی تعداد میں کارڈ کا آرڈر دیا تھا وہ دکانداروں سے کارڈ نہیں لیں گے جس کا پورا نقصان دکاندار کو ہی ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details