ایودھیا کے جنورا ناکہ بائی پاس کے قریب قومی شاہراہ نمبر 28 پر پک اپ اور ٹرک کے درمیان ٹکر میں کم از کم 20 مہاجر مزدور زخمی ہو گئے، زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جس میں دو کی حالت تشویشاناک بتائی جا رہی ہے۔
آیودھیا: سڑک حادثے میں 20 مزدور زخمی - cm yogi adityanath order
گزشتہ ایک ماہ سے بھی زائد مدت تک ملک میں مکمل لاک ڈاون نافذ ہونے کی وجہ سے سڑک حادثات میں کمی آگئی تھی لیکن جیسے ہی اس میں نرمی برتی گئی سڑک حادثات میں اضافہ ہونے لگا ہے، تازہ واقعہ اترپردیش کے آیودھیا کا ہے۔
آیودھیا: سڑک حادثے میں 20 مزدور زخمی
اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع مجسٹریٹ اور سینیئر پولیس سپریٹینڈنٹ کو جائے وقوع پر پہنچ کر سبھی زخمیوں کو مناسب علاج کرانے کا حکم دیا ہے۔
موصول اطلاعات کے مطابق یہ سبھی مزدور ممبئی سے سدھارتھ نگر جا رہے تھے اسی دوران آیودھیا میں یہ حادثہ ہوگیا۔